ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عیسائی وفد کی اقلیتی کمیشن کے چیرمین سے ملاقات، ریاست میں انسداد تبدیلی مذہب قانون جاری نہ کرنے کا مطالبہ

عیسائی وفد کی اقلیتی کمیشن کے چیرمین سے ملاقات، ریاست میں انسداد تبدیلی مذہب قانون جاری نہ کرنے کا مطالبہ

Sat, 11 Dec 2021 12:14:20    S.O. News Service

بنگلورو، 11؍دسمبر (ایس او نیوز؍راست) کرناٹک کرسچین سوشیل ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر ہیری ڈیسوزاکی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم سے ملاقات کرکے ایک یاد داشت پیش کی۔ یاد داشت میں مطالبہ کیا گیا کہ عیسائی طبقہ کے تعلق سے کسی بھی قانون کو جاری کرنے سے قبل حکومت ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دے جس کی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد عیسائی رہنماؤں اور اقلیتی کمیشن کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاست میں انسداد تبدیلی ئمذہب قانون جاری کیا جائے۔ یاد داشت میں بتایاگیا کہ ریاست کے ہاسن ضلع بیلور، راجا نوگنٹے، شیموگہ ضلع ساگر تعلیمی ہاویری ضلع مالور، ہبلی، چکبالاپور، یاد گیر، رام نگرم ضلع، اڑپی ضلع ودیگر مقامات پرعیسائی گرجاگھروں اور مذہبی مراکز پر حملہ کیا گیا ہے۔ ان حملہ آوروں کو گرفتارکیا جائے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ کمیشن عیسائی رہنماؤں اور پولیس افسروں کا ایک اجلاس طلب کرکے عیسائی مذہبی مراکز پرحملوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کرے۔ چیرمین عبدالعظیم نے وفد کے مندوبین کے ساتھ بات چیت کی اور اس سلسلہ میں حکومت کی توجہ مبذول کرانے کا تیقن دیا۔ وفد میں ریاستی کونسل کے سابق چیرمین ڈیوڈسائمن، میٹلڈا ڈیسوزا، سابق رکن ریاستی اقلیتی کمیشن ہیری ڈیسوزا، روی مان، انتونی سوامی، فیڈریشن آف کرسچین چرچ اینڈ آرگنائزیشن کے صدر ہیری پیریرا، ڈینیل، بھاسکر و دیگر عیسائی رہنما شامل رہے۔


Share: